صفحہ اول / کراچی / سخت محنت اور انفارمیشن کا ذخیرہ رکھے بغیر کوئی کامیاب میڈیا پرسن نہیں بن سکتا

سخت محنت اور انفارمیشن کا ذخیرہ رکھے بغیر کوئی کامیاب میڈیا پرسن نہیں بن سکتا

کراچی بھر سے اخبارات/ سوشل میڈیا اور کامیاب فوٹوگرافرز کے لیکچرز

MEDIA WORKSHOP AT ALKHIDMAT
تقریب کے شرکا سے سہیل بلخی بات چیت کر رہے ہیں

الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ریجن کی جانب سے زیریں سندھ کے ضلعی میڈیا کوآرڈینیٹڑز کے لیے ایک روزہ میڈیا ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنٹ ، الیکٹرونک ، سوشل میڈیا اور دیگر اہم عنوان پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سہیل بلخی ، معروف کالم نگار الطاف مجاہد،نجی وی چینل سینئر پروڈیوسراعظم گوندل،جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا،فوٹو گرافی کے ماہرنعمان خان لودھی اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ریاض احمد صدیقی نے لیکچرز دیے

 

۔شرکا کو پریزنٹیشن کے ذریعے فوٹو گرافی ،مضمون نگاری،سوشل میڈیا کے مختلف ٹولز پر بریفنگ کے علاوہ خبر نگاری کے اہم جزویات سے آگاہی فراہم کی گئی۔اختتامی گفتگو میں الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری نسیم انصاری نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کا موثر استعمال خدمت کے کام میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے ، کامیاب میڈیا پرسن بننے کے لیے روابط اور معلومات کا ذخیرہ اہم کردار ادا کرتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا میں تشہیر کاری کا مقصد ریاکاری یا دکھاوا با لکل نہیں بلکہ اس کے ذریعے نیکی کے جذبے کو فروغ دینا چاہتے ہیں

۔تقریب کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے

2 تبصرے

  1. اچھی کاوش ہے … میڈیا پرسن بننا آسان نہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے