صفحہ اول / وڈیوز / اچھا اور پرکشش سی وی کیسے بنائیں ؟ … سہیل بلخی…

اچھا اور پرکشش سی وی کیسے بنائیں ؟ … سہیل بلخی…

ہر سال لاکھوں طلبہ و طالبات جب تعلیمی اداروں سے نکل کر انڈسٹری کے چکر لگا رہے ہوتے ہیں تو انکی بنیادی ضرورت یہ ہوتی ہے کہ کچھ لوگ انہیں وقت فراہم کریں ، آفر دیں کہ وہ انکے پاس آکر اپنا سی وی آڈٹ کرالیں ، انٹرویو میں کن چیزوں کا خیال رکھنا ہے وہ سیکھ سکیں اور ہو سکے تو چند ہفتے مفت میں انکو اپنے ہاں کام کرنے کے مواقع فراہم کریں – بد قسمتی سے ایسے ادارے اور ایسے افراد کی شدید کمی محسوس ہوتی ہے اور بر وقت مدد نہ ملنے کی وجہ سے یہ لوگ اپنا قیمتی وقت برباد کر دیتے ہیں –

صرف انکا ہی نقصان  نہیں ہوتا ، یہ ملک و قوم اور انڈسٹری ، صنعت تجارت کا بھی بڑا نقصان ہے – ایک طرف ایسے لوگ ہیں جو لوگوں کو ڈھونڈ رہے ہیں کہ لوگ آئیں تو وہ اپنا کام بڑھائیں اور دوسری طرف ایسے لوگ ادھر ادھر بھٹک رہے ہیں جنہیں کچھ رہنمائی کی ضرورت ہے

ہمارا اخبار نے یوتھ کے لیے کچھ مفید ویڈیوز بنانے کا سوچا ہے  ، جس کی بہتری کے لیے قارئین کی تجاویز اور مشوروں کی ضرورت رہے گی

اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ شروع میں سی وی کو سادہ اور آسان رکھا جائے اور غیر ضروری چیزوں کوشامل نہ کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے