صفحہ اول / تعلیم / کو تھم کالج پاکستان کا بہترین ہوٹل مینجمنٹ اسکول قرار پایا

کو تھم کالج پاکستان کا بہترین ہوٹل مینجمنٹ اسکول قرار پایا

کالج کے ڈائریکٹر صابر احمد نے گورنر ہاؤس کی تقریب میں ایوارڈ وصول کیا

KOTHM COLLEGE
کوتھم کالج کے ڈایریکٹر صابر احمد گورنر سندھ محمد زبیر سے بارہویں کنزیومر ایوارڈ کی ٹرافی وصول کر رہے ہیں

ملک میں پروفیشنل اور ووکیشنل اداروں میں طلبہ کا رش بڑھتا جا رہا ہے اور عوام میں اس بات کی آگہی بڑھتی جا رہی ہے کہ زندگی کے تمام تر شعبوں میں تعلیمی ترقی ہو اور نوجوانوں کو ہر شعبے میں اپنی مرضی سے تعلیم اور ٹریننگ حاصل کرنے کی مکمل آزادی ہو –

ایک زمانہ تھا کہ بچے کی پیدائش کے وقت ہی والدین اور دادا دادی اس بات کا فیصلہ کر دیتے تھے کہ وہ یا تو ڈاکٹر بنے گا یا انجنئیر اور اس سے ہٹ کر کسی کو کوئی بات کرنے کی آزادی نہیں ہوتی تھی –  آج کے پاکستان میں ایسا نہیں ہے ، اس وقت  وطن عزیز میں ہر طرح کی تعلیم اور ٹریننگ کا رواج بھی ہے اور آئے دن ایسے تعلیمی اداروں کی مزید برانچیں بھی کھل رہی ہیں جہاں مختلف شعبوں کی اور تربیت کا مکمل بندو بست ہے –

کوتھم کو ہوٹل اسکول کی تعلیمی
دیا گیا کٹیگری میں ایوارڈ

یہ ادارے غیر روایتی تعلیم اور ٹریننگ میں نہ صرف ملک میں شہرت رکھتے ہیں بلکہ انکی شہرت بیرون ملک بھی پہنچ چکی ہے – ہوٹل مینجمنٹ، کوکنگ، شیف، ٹریول اینڈ ٹور ازم  اور ریسٹورنٹ کے بزنس کی بنیادی تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ آج کے دور میں نہیں چل سکتا – ،  پاکستان میں اس شعبے میں کوتھم کالج آف ٹورزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کی بہت شہرت ہے ملک کے مختلف شہروں میں اسکی برانچوں میں   طلبہ و طالبات کی ایک  بڑی تعداد استفادہ کر رہی ہے –

ہماری رپورٹ کے مطابق کالج کی تمام شفٹوں میں داخلے جلد پورے ہوجاتے ہیں اور یہاں سے فارغ طلبہ و طالبات یورپ، مڈل ایسٹ اور امریکی انڈسٹری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں – کالج میں مختلف دورانیے کے پروگرامز ہیں جہاں انٹرویو اور پروسیجر کے بعد منتخب طلبہ کو داخلے دیئے جاتے ہیں

 

گذشتہ 15 سالوں  میں18 ہزار سے زائد طلبہ وطلبات پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہوٹل اور ٹریول انڈسٹری میں خدمات انجام دے رہے ہیں

کالج کے دورے کے موقعہ پرہم  نے بہترین ڈسپلن، صفائی اور ورلڈ کلاس لیب اور کچن کا مشاہدہ کیا اور طلبہ سےبات چیت کے دوران سوالات کر کے یہ اندازہ لگایا کہ اکثریت فوڈ، ہوٹل اور ٹریول انڈسٹری میں شوق سے جانا چاہتی ہے

اس وقت اس شعبے میں کوتھم سے بہتر کوئی اور ادارہ نہیں اور ان ہی حقائق کو دیکھتے ہوئے
کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان (انجمن صارفین پاکستان  کے تحت ) نے اپنے بارہویں  ویں سالانہ کنز یومر چوائس ایوارڈ  میں ہوٹل  اسکول کی تعلیمی کٹیگری میں کوتھم کو ایوارڈ سے نوازا- تقریب کا  کا انعقاد گزشتہ ہفتے  گورنر ہاؤس کراچی میں  کیا. اس اہم ایوارڈ میں  ملک بھر سے مقامی اور غیر ملک کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کے حوالے سے شرکت کی. -کوتھم نے بھی ہوٹل اسکول اور تعلیمی ادارے کی کٹیگری سے اس ایوارڈ ،میں  شرکت کی.

کوتھم گذشتہ پندرہ سال سے بین الاقوامی معیار کے مطابق پاکستان اور دبئی میں  15 کیمپسز کے ذریعے ٹریول اور ٹورازم، ہوٹل منیجمنٹ اور پروفیشنل شیف کی تعلیم فراہم کرہا ہے. گذشتہ 15 سالوں  میں18 ہزار سے زائد طلبہ وطلبات پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہوٹل اور ٹریول انڈسٹری میں خدمات انجام دے رہے ہیں. کوتھم میں اعلی تعلیم یافتہ اور تجربہ کار  ماہرین تعلیم بطور اساتذہ اپنی خدمات انجام دیتے ہیں. کوتھم ، آیا ٹا ، امریکن ہوٹلز ایسوسی ایشن ، برطانوی اور یورپ کے اعلی تعلیمی اداروں اور کنسورشم  کا ممبر ہے ، اس سے قبل بھی متعدد بین الااقوامی ایوارڈ حاصل کرچکا ہے

کوتھم نے 2012 کے بعد دوسری مرتبہ پاکستان کے بہترین ہوٹل اسکول کا ایوارڈ حاصل کیا ہے.جناب صابر احمد صاحب ایگزیٹوو کوتھم کراچی نے گورنر سندھ جناب محمد زبیر کے ہاتھوں یہ ایوارڈ وصول کیا.

 بات چیت میں صابر احمد  کا کہنا ہے کہ کوتھم طلبہ کی بڑھتی ہوئی دلچسپیوں اور بین الاقوامی ڈیمانڈ  کو دیکھتے ہوئے عنقریب نئے پروگرامز شروع کرنے جا رہا ہے – کالج کے طلبہ و طالبات کی مہارت اور پروفیشنل ٹریننگ کا ہم نے صرف مشاہدہ ہی نہیں کیا بلکہ انکی پریزنٹیشن اور انکے پروجکٹس اور اسائنمنٹ کو بھی دیکھا ، مگر کالج کے دورے پر لذیز ڈشز کو نہیں چکھ سکے اسکے لئیے صابر احمد صاحب کی کسی تقریب میں دوبارہ جانا ہو گا –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے