صفحہ اول / کالمز / بےروزگاری سے نجات

بےروزگاری سے نجات

بے روزگار اور نوکری بدلنے کے خواہشمند افراد

دنیا بھر میں بے روزگار اور نوکری بدلنے کے خواہشمند افراد عام طور پرسرکاری ایمپلائمنٹ ایجنسی یا پرائویٹ ہیڈ ہنٹرز کی مدد سے ہی اپنی منزل پاتے ہیں – سن 1650میں ایک برطانوی تاجر نے پارلیمنٹ کوجاب سینٹر بنانے کی تجویز دی تھی جس کے مسترد ہونے کے بعد اس نے اسکو بطور ایک بزنس شروع کیا … پرائیویٹ ایمپلائمنٹ ایجنسیز کا ہمارے ملک میں تصور دبئی اور سعودیہ بھیجنے والے ایجنٹس کے طور پر رہا اور مقامی نوکریاں دلوانے اور اورمقامی بزنس کو مین پاور سپلائی کرنے میں انکا کردار انتہائی محدود اور اسکی آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے -انٹرنیٹ نے پرائیویٹ جاب پورٹل اور پرائیویٹ ایمپلائمنٹ ایجنسیز کے تحت جاب دلوانے کا کام بہت آسان کر دیا …

آپhttps://www.rozee.pk یا http://esquare.com.pk یا کسی اور ویب پورٹل پر جاکر اپنا پروفائل بنائیں، سی وی اپلوڈ کریں، الرٹ سیٹ کریں کہ فلاں فلاں کٹیگری کی جاب کوئی ائمپلویر پوسٹ کرے تو آپکو بھی ای میل الرٹ آجائے ….پورٹل پر لاگ ان کر کے خود بھی جاب سرچ کریں اور روزانہ اپلائی کریں… پھر دیکھئے کہ اب کبھی بے روزگار نہیں رہیں گے ….جس طرح آپ جاب ڈھونڈ رہے ہیں یا جاب بدلنا چاہتے ہیں ہزاروں ادارے بھی آپ جیسے لوگوں کی تلاش میں ہیں اور وہ ایک بھاری فیس دیکر ان جاب پورٹل پر ممبرشپ لے کر لوگوں کو ڈھونڈ رہی ہوتی ہیں… پرائیویٹ امپلائمنٹ ایجنسیز آپ سے کچھ نہیں لیتی جاب پوسٹ کرنے والوں سے فیس لیتی ہیں پھر آپ کیوں سستی کرتے ہیں …http://esquare.com.pk میں ایک دوست جاوید شیخ صاحب کا ادارہ ہے اورمیرے پاس کوئی جاب کا متلاشی آتا ہے تو میں اسے پہلا مشورہ یہی دیتا ہوں کہ پہلے انکی ویب سائٹ پر جا کر پروفائل بناؤ، پھر اپنے شعبہ کی جاب دیکھو، کوئی جاب ہو تو اپلائی کرو وہ آپکو فون کر کے انٹرویو کرلیں گے اور اپنے کلائنٹ سے اپکا انٹرویو کروا دیں گے .. سب کچھ ایک دو تین کی طرح آسان ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے