صفحہ اول / کاروبار / اپنا اور اپنے کاروبار کا ان لائن امیج صاف ستھرا اور پرکشش رکھیں

اپنا اور اپنے کاروبار کا ان لائن امیج صاف ستھرا اور پرکشش رکھیں

بیس سال پہلے اتنا ہی کافی تھا کہ آپ کے ادارے کی ایک ویب سائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ پر موجودگی ہو – مگر اب اتنا کافی نہیں اب اسکا بہترین ڈیزائن ہونا , موبائل اور ٹیبلیٹ پر الگ الگ طریقے سے ڈسپلے ہونا….چند سیکنڈ میں ویب سائٹ کا فلی لوڈ ہونا اور کوڈنگ کی غلطیوں اور وارننگ سے پاک ہونا بھی لازمی ہے ….پوٹینشل کلائنٹ آپکی ویب سائٹ کے ڈیزائن کو دیکھکر سوچتے ہیں کہ آپ پر ٹرسٹ کریں یا نہیں اور امریکہ میں ایک سروے کے لحاظ سے %94 لوگوں نے کہا کہ اگر ویب سائٹ کا ڈیزائن ہی عجیب اور ناگوار لگا تو وہ بزنس اونر سے ڈیل کرنا پسند نہیں کرتے

ڈیزائن کے ساتھ ساتھ اس کا کونٹینٹ بھی معیاری اور منفرد ہونا ضروری ہے ,کاپی پیسٹ اور خراب ویب سائٹ کو گوگل سرچ ریزلٹ میں پہلے صفحہ پر نہیں لائے گا اور پہلے صفحہ پر نا آیا تو %98 فیصد لوگ دوسرے اور تیسرے صفحے پر نہیں جاتے ..گوگل میں اپنے کی ورڈ کے لحاظ سے سرچ ریزلٹ پر پہلے صفحہ پر نہ آنا ایسا ہی ہے جیسے آپکی کوئ ویب سائٹ ہے ہی نہیں

تازہ مواد ,نئے مضامین, نئ اور منفرد تصاویر اور آپکے ویب سائٹ کا لنک اسی موضوع کے دیگر بلاگز اور ویب سائٹ پر ہو تو آپکے سرچ انجن کے پہلے پیج پر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں

اسکے ساتھ ساتھ فیس بک پیج ,گوگل مائ بزنس اور دیگر سوشل میڈیا پر باقاعدگی سے اپنے ویب سائٹ پر شائع ہونے والے مضامین کے لنکس, اعلانات اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کو کو کور کرنا بھی ضروری ہے- گوگل میپ پر آپکے دفتر کے ایڈریس کی اینٹری ہونا بھی ضروری ہے جو گوگل مائ بزنس اکاونٹ بناتے وقت کور ہوجائے گا

یاد رکھیے لوگ آپ سے کچھ خریدنے سے پہلے, آپ سے ملنے سے قبل انٹرنیٹ پر آپکے اور آپکے کاروبار کے بارے میں ریسرچ ضرور کرتے ہیں…آپ خود وقتا فوقتا اپنا اور اپنے کاروبار کا نام لکھ کر چیک کریں کہ وہاں کیا آرہا ہے .. اپنے کاروبار کا آن لائن امیج ریپوٹیشن مینج کرنا آپ ہی کی ذمہ داری ہے – اچھے ریویوز, اچھی ریٹنگ دیکھکر لوگ قریب آئیں گے اور آپکے بارے میں جنک اور نیگیٹو تاثر چھوڑنے والا مواد دیکھکر وہ آپ سے دور بھاگیں گے

اپنے ادارے کے صاف ستھرے امیج ریپوٹیشن کے لیئے اعلی تعلیمیافتہ, تجربہ کار اور اپ ٹو ڈیٹ نالج رکھنے والے سوشل میڈیا مینجر کو ھائ کریں یا کسی کنسلٹنٹ سے روزانہ یا ہفتے میں دو چار گھنٹے کی سروس لیکر اسکی رہنمائ میں آگے بڑھیں- یاد رکھیں ان چیزوں کو یا تو خود محنت کر کے وقت لگا کر مینج کریں یا کسی ایجنسی سےسپورٹ لیں یا صبر کریں مگر کسی بھی قیمت پر یہ کام اپنے بھانجے بھتیجے یا بیٹا بیٹی سے نہ کرایئں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے