صفحہ اول / بلاگ / مشھور گیم لوڈو اسٹار حلال ہے یا حرام؟

مشھور گیم لوڈو اسٹار حلال ہے یا حرام؟

ludo-star-hamaraakhbar-pakistan

 

لوڈو تو ہم نے  بچپن سے ہی کھیلتے آرہے ہیں مگر اب یہ گیم آپ اپنے موبائل میں بھی کھیل سکتے ہیں.

لوڈو اسٹار نہ صرف پاکستان بلکہ انڈیا میں بھی بہت مشھور ہوچکا ہے، جیسے جیسے ہمارا رجحان سمارٹ فون کی طرف بڑھ رہا ہے. ہماری زندگیوں میں سےصحتمندکھیل ختم ہوتے جارہے ہیں. موبائل میں موجود لوڈو اسٹار گیم آپ اپنے دوستوں کے ساتھ آن لائن کھیل کر بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں.

Pokemon Go اور fidget Spinner کی طرح یہ بھی آج کل خبروں ک ہیڈلائن میں رہتا ہے اور اب تک لاکھوں دفعہ ڈاؤنلوڈکیا جاچکا ہے.

حال ہی میں لوڈو اسٹارسے متعلق ایک تنازعہ

گیم کی مشہوری کے ساتھ ہی اس کے بارے میں ایک تنازعہ سر اٹھانے لگا جب ایک ویڈیو میں راجہ ضیاء الحق نامی شخص نے اس کو حرام قرار دے دیا اور اس کو دوبارہ نہ کھیلنے کی تنبیہ فرمائی. حق صاحب نے اپنے آپ کو یوتھ کلب کا CEO ظاہر کیا اور سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو لاتعداد مرتبہ دیکھی جاچکی ہے.

ویڈیو دیکھیں تو اگے راجہ ضیاء الحق صاحب کہتے ہیں کے لوگوں کے بہت سے سوالات کے بعد انہوں نے یہ ویڈیو اپلوڈ کی ہے اور تمام عالم حضرات ان اقسام کے کھیلوں کو حرام سمجھتے ہیں.

https://youtu.be/_yR_Ft-OCK0

راجہ صاحب کی یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد لوگوں کے خیالات تقسیم نظر آتے ہیں، ایک طرف کچھ حضرات لوڈو اسٹار کو ایک عام کھیل کہہ رہے ہیں جب کہ دوسری طرف کچھ اس پر حرام کھیل کا فتویٰ لگا چکے ہیں. لوڈو اسٹار  کے حق میں بات کرنے والے کہتے ہیں کے اس گیم مے پیسےکا استعمال نہیں ہورہے تو اسکو کھیلنے میں کوئی حرج  نہیں ہونا چاہیے.

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے