صفحہ اول / بنگلہ دیش / روہنگیا کے مہاجرین بہت سخت حالات میں زندگی گذ ار رہے ہیں – امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے وفد کا دورہ

روہنگیا کے مہاجرین بہت سخت حالات میں زندگی گذ ار رہے ہیں – امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے وفد کا دورہ

کاکسز بازار – بنگلہ دیش

 ایک اعلی سطحی امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے گزشتہ دنوں روہنگیا کے کیمپپوں کا دورہ کیا اوراپنے دورے کو بہت چونکادینے والا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجرین کس بڑی تعداد میں ہیں، کن حالات میں ہیں
اسکا ٹھیک سے تعین کرنا بہت مشکل ہے – برما انہیں غیر ملکی قرار دیتا ہے جو بنگلہ دیش سے آئے ہوئے تھے جبکہ تاریخی حقایق اسکے برخلاف ہیں – وفد نے کہا کہ سردی کی آمد آمد ہے اور مہاجرین کے پاس ایسا کچھ نہیں کہ وہ سخت موسم اور سخت حالات سے نمٹ سکیں ، اکثر لوگ شدید ذہنی صدمے میں میں ہیں – وفد نے حکومت بنگلہ دیش اور بنگلہ دیشی عوام کی بہت تعریف کی کہ کم وسائل رکھنے کے باوجود لوگوں نے اپنے دل
ان مہاجرین کے لیے کھول دئیے ہیں اور ان سے جو کچھ ہو سکا یہ لوگ کر رہے ہیں – مہاجرین مشکلات میں ضرور ہیں مگر وہ محفوظ ہیں –

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ہیڈر نورٹ اور انکی ساتھ ہنشو نے بنگلہ دیشی حکومت کے اس اقدام کو ایک غیر معمولی کارنامہ قرار دیا ہے انکے مطابق چھ لاکھ سے زاید لوگوں کو اپنے ملک میں جگہ دینا، کیمپوں میں بسانا  کوئی آسان کام ھرگز نہیں ، یھاں انہیں گھر جیسا آرام نہیں مگر انکی زندگیاں محفوظ ہیں

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے