Headlines

ایک پاکستانی ٹریڈر تیزی سے بدلتی ہوئی سرمایہ کاری اور خبروں کے منظر نامے کو کیسے سمجھ سکتا ہے؟ جانیے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) یہ کوئی راز نہیں ہے کہ پچھلے مہینوں میں ہم نے پاکستان میں بروکر سروسز کے ساتھ ساتھ ان کے فیچر اور پلیٹ فارم کنڈیشنز میں ڈرامائی تبدیلیاں دیکھی ہیں۔غیر یقینی کی پہلی لہر گزر چکی ہے، جس کے دوران لوگوں کا خیال تھا کہ طویل عرصے سے قائم MetaTrader ٹریڈنگ پلیٹ فارم پاکستانی مارکیٹ سے مکمل طور پر…

.........مزید پڑھیئے

’گلابی چاند‘ کا قدرتی نظارہ آج رات کہاں کہاں ہوگا؟

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )چاند ستاروں کو دیکھنے کے شوقین آج رات ’گلابی چاند‘ کے قدرتی نظارے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج رات رواں ماہ کا دوسرا شاندار قدرتی نظارہ دکھائی دینے والا ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں سورج گرہن کا مشاہدہ کیا گیا تھا تاہم اب مکمل چاند جسے ’گلابی چاند‘ بھی…

.........مزید پڑھیئے

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے   قومی دن کی مناسبت سے استقبالیہ اماراتی حکام کی بھی شرکت 

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفارت خانے نے پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں سفارتی کور کے ارکان، یو اے ای حکومت کے اعلیٰ حکام، اماراتی شہریوں اور پاکستانی برادری نے تقریب میں شرکت کی۔  ابوظہبی میں پاکستان کے سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق رواداری اور بقائے…

.........مزید پڑھیئے

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ زر مبادلہ پاکستان بھیجا : خالد مجید

جدہ (محمد اکرم اسد) قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی محنت رنگ لا رہی ہے اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ زر مبادلہ پاکستان بھیجا ہے جبکہ ہمیں اپنے سرمایہ کاروں خصوصاً اسکانکم گروپ پر فخر ہے کہ سب وطن کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں میں ان سب کا تہہ دل…

.........مزید پڑھیئے

  سوشل میڈیا پر نظر رکھنا ضروری ہے تاکہ عوام جعلی خبروں سے گمراہ نہ ہوں: سہیل وڑائچ

جدہ (بیورو رپورٹ)سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ  سوشل میڈیا پر نظر رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ عوام غیر معیاری اور جعلی خبروں سے گمراہ نہ ہوں، لیکن یہ بھی درست ہے کہ سوشل میڈیا ایک حقیقت بن چکا ہے، دوسری طرف اخراجات میں اضافے کے باوجود پاکستان میں پرنٹ میڈیا کا مستقبل بہتر ہے جبکہ دنیا بھر میں پرنٹ میڈیا آن…

.........مزید پڑھیئے

حلقہء فکروفن اور پاک میڈیا فورم کے زیراہتمام عالمی عید ملن محفل مشاعرہ نامور شعراء کی شرکت

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں عالمی عید ملن محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے نامور شعراء  نے اپنا کلام پیش کرکے سخن وروں سے خوب داد سمیٹی۔ دارالحکومت ریاض میں ادبی تنظیم حلقہ فکروفن اور صحافتی تنظیم پاک میڈیا فورم نے سفارت خانہ پاکستان کے تعاون سے عالمی عید ملن محفل مشاعرہ سجایا جسکی…

.........مزید پڑھیئے

کل موبائل فون سروس کی بندش کے حوالے سے پی ٹی اے کا  اعلامیہ جاری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں  کل ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران موبائل سروس کی بندش کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے بھی اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ پی ٹی اے کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں 21 اور 22 اپریل 2024 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور…

.........مزید پڑھیئے

ایلون مسک نے امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اور ٹیسلا کے مالک  ایلون مسک نے امریکہ میں چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ‘ٹک ٹاک’ پر پابندی کی مخالفت کردی۔ ایلون مسک نے  ٹک ٹاک پر پابندی کے اقدام کو آزادی اظہارِ رائے کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ’امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی نہیں لگنی چاہیے حالانکہ اس پر پابندی سے ‘ایکس’…

.........مزید پڑھیئے

مصنوعی ذہانت سے تیار ماڈلز مقابلہ حسن کی دوڑ میں آمنے سامنے 

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )خواتین کے بعد اب مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ خواتین کے اواتار بھی مقابلہ حسن کی دوڑ میں آمنے سامنے ہوں گے۔روز نامہ جنگ نے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ Fanvue نامی کمپنی دنیا میں پہلی بار اے آئی مس ورلڈ نامی مقابلہ حسن کا انعقاد کر رہی ہے۔اس مقابلے کا مقصد اے آئی ٹیکنالوجی…

.........مزید پڑھیئے

ایلون مسک نے دورہ بھارت ملتوی کردیا

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹیسلا اور سماجی رابطے کی سائٹ ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کا بھارت کا دورہ طے تھا جسے انہوں نے اچانک ملتوی کردیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک کے دورہ بھارت کے…

.........مزید پڑھیئے