Headlines

محمد جمیل بنگیال کی اہلیہ کے انتقال پر مسلم لیگ( ن) امارات کے رہنماؤں کا  اظہار تعزیت

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) مسلم لیگ (ن )متحدہ عرب امارات  ٹریڈ ونگ کے ڈپٹی ہیڈ محمد جمیل بنگیال کی اہلیہ کے انتقال پر مسلم لیگ( ن)، پاکستانی کمیونٹی کے افراد، دوستوں اور عزیز و اقارب نے اظہار تعزیت کیا ہے- (ن) لیگ کے ایم این اے چودھری احسان الحق باجوہ، چودھری سعادت حسیب باجوہ، عبدالرحمان رضا، سہیل عامر گھمن، جان قادر، محمد شہزاد…

.........مزید پڑھیئے

ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے  عالمی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے: فیصل نیاز ترمذی

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ترقی پذیر ممالک کو سرسبز مستقبل کی طرف گامزن کرنے کے لئے تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون…

.........مزید پڑھیئے

پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی دبئی طلباء کی عمدہ تعلیم و تربیت  کے لئے کوشاں, نیا سیشن شروع ہوگیا: پرنسپل  شمائلہ احمد

دبئی (طاہر منیر طاہر) پرنسپل شمائلہ احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی دبئی جدید سہولتوں سے آرا ستہ پاکستانی تعلیمی ادارہ ہے جو  طلباء کی عمدہ تعلیم و تربیت  کے لئے کوشاں ہے،  عید کی چھٹیوں کے بعد  نئے سیشن کے آغاز پر بچے ہاتھوں میں  بستے لئے دمکتے چہروں کے ساتھ  اٹھکیلیاں کرتے ہوئے جب  سکول کے گیٹ پر پہنچے تو…

.........مزید پڑھیئے

پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای  ٹریڈ ونگ کے صدرعبدالمجید مغل اور چئیرمین غلام مصطفیٰ مغل کے بڑے بھائی عبدالرشید مغل کے انتقال پر شارجہ میں تعزیتی ریفرنس

دبئی (طاہر منیر طاہر)  صدر ٹریڈ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای عبدالمجید مغل اور چئیرمین غلام مصطفیٰ مغل کے بڑے بھائی عبدالرشید مغل اور حاجی طارق مغل، سرفراز مغل کے پھوپی زاد بھائی، محمد حسیب احمد مغل، رمیز احمد مغل، محمد حماد علی کے والد جو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے, ان کی دعائے قل کا اہتمام مغل ہاؤس شارجہ…

.........مزید پڑھیئے

جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا اعلان آرٹیکل 370 کی خلاف ورزی ہے: محمد فاروق رحمانی

جدہ (محمد اکرم اسد)جموں و  کشمیر لیبریشن فرنٹ کے چیئرمین اور حریت کانفرنس کے سابقہ سربراہ محمد فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ  نریندر مودی کی جانب سے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا اعلان آرٹیکل 370 کی خلاف ورزی ہے‘ جسے مودی سرکار نے 5 اگست 2019ء کو ختم کرکے جموں و کشمیر کو بھارتی سٹیٹ یونین میں شامل کرلیا…

.........مزید پڑھیئے

  ایم پی اے رانا محمد عارف اقبال ہرناہ کا دورہ دبئی  حلقہ کے لوگوں سے ملاقات, وزیراعلیٰ پنجاب کا بھی سیالکوٹ کا دورہ متوقع

دبئی (طاہر منیر طاہر) مسلم لیگ ن حلقہ 44 سیالکوٹ کے ایم پی اے رانا محمد عارف اقبال ہرناہ نےکہا ہےکہ موجودہ حکومت دور دراز  پسماندہ علاقوں کی ترقی اور لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے تحت دیہی اور پسماندہ علاقوں کو وہی سہولیات میسر ہوں گی جن سے شہری علاقوں میں رہنے والے…

.........مزید پڑھیئے

یوٹیوب نےصارفین کے لیے سروس میں بڑی تبدیلی کا عندیہ دیدیا

نیویارک (ویب ڈیسک) اگر آپ میں سے کوئی بھی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر یوٹیوب دیکھنے کا عادی ہے تو بہت جلد اس میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے کیونکہ گوگل کی زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ سروس کے ویب ورژن کو ری ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیوب میں ویڈیو ٹائٹل، اپ لوڈ انفو اور کمنٹس کو دائیں…

.........مزید پڑھیئے

 پاکستان سوشل سینٹرشارجہ میں میٹھی عید پر میٹھا فیسٹول منعقد کیا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سینٹرشارجہ میں “ میٹھی عید پر میٹھا فیسٹول” منعقد ہوا جس میں لذیذ اور ذائقہ دار سویٹ ڈشز بنانے کا مقابلہ ہوا اور اس مقابلے کی تین مختلف کیٹیگریز میں تین خواتین فاتح رہیں۔ پاکستان سوشل سینٹر کے زیر انتظام عید فیسٹول کا  میٹھا مقابلہ خاصہ دلچسپ رہا جس میں پندرہ سے زائد شرکاء نے شرکت کی اور…

.........مزید پڑھیئے

پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے زیراہتمام دبئی میں عید ملن پارٹی کا انعقاد

دبئی (طاہر منیر طاہر) عید الفطر کے بعد دبئی میں عید ملن پارٹیوں کا سلسلہ جاری ہے- ان پارٹیوں کا مقصد آپس میں مل بیٹھنا اور باہمی تعلقات کو فروغ دینا ہے- سمندر پار پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے  کا مقصد ایک دوسرے کے مسائل سے آگاہ ہونا اور درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا ہے- اس بار اوورسیز پاکستانیوں کو…

.........مزید پڑھیئے

معروف صحافی طارق غازی کنیڈا میں انتقال کرگئے 

جدہ (محمد اکرم اسد)  معروف صحافی اور مفکر انگریزی روزنامہ سعودی گزٹ کے سابق مینجنگ ایڈیٹر محمد طارق غازی کینیڈا میں انتقال کر گئے، طارق غازی  تینتیس برس تک روزنامہ سعودی گزٹ جدہ سے  بطور مینیجنگ ایڈیٹر منسلک رہے۔اس سے قبل ہندوستان میں ماہنا مہ سائنس ،ابوالکلام ویکلی، چنار سری نگر،عصر جدید کلکتہ  کے ایڈیٹر رہے ۔وہ مولانا حامد الانصاری غازی ایڈیٹر مدینہ بجنور…

.........مزید پڑھیئے