آج جمعے کی صبح سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے
انھیں چار روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کے جج حبیب الرحمٰن نے ملزم پرویز مشرف کو 30 اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی صادر کیا۔
Continue reading بےنظیر قتل کیس میں عدالت نے مشرف کا جسمانی ریمانڈ دے دیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے، جس میں ہسپتال حکام کے مطابق کم سے کم چھ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے بلے باز کرس گیل نے انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے دو عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ منگل کو بنگلور میں کھیلے جانے والے میچ میں گیل نے پونے واریئرز کے خلاف نہ صرف تیز ترین سنچری بنائی بلکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز بھی کھیلی کرس گیل نے 66 گیندوں پر 175 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ گیل کی اننگز میں 17 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔ 


ماہرین فلکیات نے خلائی دوربین کیپلر کی مدد سے دو ایسے سیارے دریافت کیے ہیں جو اب تک دریافت ہونے والے سیاروں میں زمین سے سب سے زیادہ مماثلت رکھتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نئے سیاروں کی جسامت اور ان کا اپنے ستارے سے فاصلہ بھی مناسب ہے اور اس وجہ سے امید کی جا سکتی ہے کہ ان کی سطح پر سیال حالت میں پانی تلاش کیا جا سکے۔ یہ سیارے بارہ سو نوری سال کے فاصلے پر واقع ہیں اور خلائی دوربین کی ٹیکنالوجی ابھی اس سطح پر نہیں پہنچی کہ ان سیاروں کی سطح
